|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2023

کوئٹہ /اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 50 اور پی بی 51 ضلع چمن کے حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کیس میں باپ پارٹی کے کیپٹن ر عبدالخالق اور ان کی طرف سے کیس کی پیروی کامران مرتضی ایڈوکیٹ کے چیمبر کے وکلا نے کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی اور ان کی طرف سے کیس کی پیروی امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ نے کی الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی لمٹیشن کمیٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیش ہوئی – الیکشن کمیشن کے استفسار اور تجاویز مانگنے پر کیپٹن ر عبدالخالق اور ان کے وکلا نے کہا کہ ہمارا شروع دن سے ایک ہی تجویز اور رائے ہے کہ الیکشن رولز کے مطابق آپ سرکل نہیں تھوڑ سکتے جبکہ چمن کے موجودہ مجوزہ حلقہ بندیوں میں چمن صدر سرکل تھوڑا گیا ہے۔

اور سٹی سرکل کو ان کے ساتھ ملا کر حلقہ بندی کی گئی ہے جس کو ہم الیکشن رولز کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں تو لہذا ہمارا ایک ہی تجویز اور مطالبہ ہے کہ 2018 ء کے حلقہ بندیوں کو برقرار رکھ کر ضلع چمن کی ایک اور ضلع قلعہ عبداللہ کی دو سیٹوں کو برقرار رکھا جائے الیکشن کمیشن کی طرف سے کیپٹن ر عبدالخالق سے سوال کیا گیا کہ چونکہ آپ کا تعلق بھی چمن سے ہے آپ کو تو چمن چمن کا سب پتا ہونا چاہیے ہے ہے اس کے بعد الیکشن کمیشن نے نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔