|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2023

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست پارٹی ہے اور اس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، ہم پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ظہور احمد بلیدی کا عبدالقدوس بزنجو سے متعلق بیان محض ظہور بلیدی کی اپنی ذاتی رائے ہو سکتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میر عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ان باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوئی ایسی پالیسی نہیں کہ کسی کو منع کیا جائے۔میر عبدالقدوس بزنجو آصف علی زرداری کے ذاتی دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں اور دونوں کی اکثر ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں بلاول ہاؤس کراچی میں دونوں کی بہت اچھے اور خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ عبدالقدو س بزنجو سے متعلق ظہور بلیدی کی باتیں ان کی ذاتی رائے تو ہو سکتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اس قسم کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست پارٹی ہے اور اس کے دروازے سب کے لئے یکساں طور پر کھلے ہوئے ہیں۔ترجمان بلاول ہاؤس نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھ گئے ہیں کہپاکستان کا روشن مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام کے ووٹوں، پیپلز پارٹی کے جیالے ورکروں کی محنت اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔