|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

گوادر : قوم پرست جماعتوں نے پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں محض 7 سال حکومت کی باقی ستر سالہ اقتدار کا حساب کون دیگا،حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کے حقیقی نمائندوں کو عوام کی نمائندگی کا حق نہیں دیا گیا,ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سرکردہ رہنما و سنیٹر کہدہ اکرم دشتی نے سربندن میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا بلوچستان کی کی سر زمین ساحل وسائل سے مالا مال ہے اور اس ساحل و وسائل کی حفاظت بزدل اور لٹیرے نمائندگان قطعی نہیں کرسکتے بلکہ اس کی حفاظت کا ضامن بلوچستاں کے حقیقی, نڈر اور ایماندار سیاسی قیادت ہی ہے, انہوں نے کہا کہ چند قوتیں کہتے ہیں کہ بلوچستان کے قومپرست بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے مگر میں کہتا ہوں کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں اب تک قوم پرست جماعتوں نے پاکستان میں کتنی سال حکومت کی ہے کہ آپ مثال دے سکیں کہ قوم پرست جماعتوں نے اقتدار میں ہوکر بھی بلوچستان کی ترقی کے لیئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کیئے۔

انہوں نے کہا عطااللہ مینگل سے لیکر ڈاکٹر عبدالمالک تک کی دور حکومت میں پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں قومپرست جماعتوں نے صرف 7 سال حکومت کی باقی ستر سالہ اقتدار کا حساب کون دے,پھر بھی آپ کہتے ہیں کہ قوم پرست جماعتیں بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے تو باقی ستر سالہ اقتدار جن کی تھی انہوں اب تک بلوچستان کو کس نہج تک پہنچایا آج وہ سب کے سامنے عیاں ہے، انہوں نے کہا کہ اصل حقیقت یہ ہیکہ بلوچستان کے عوام کو کبھی ان کے حقیقی نمائندوں اپنے عوام کی نمائندگی کا حق نہیں دیا گیا بلکہ ان قوتوں کا ہمیشہ سے یہی خواہش رہا کہ بلو چ قوم حصوں میں بٹیں اور اپنے حقیقی نمائندوں سے محروم ہوں تاکہ با آسانی ان پر سیاست سے نابلد لٹیروں کی حکمرانی ہوں۔