|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

سبی:  رند قبائل کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سینئر سیاست دان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے دو نوں جوانوں کی بہادری جرآت خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرکے اپنی قیمتی جانوں کو قربان کرنے والے شہداء ہمارے سروں کی تاج ہیں ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی ہر فورم پر مزمت کرتا ہوں چیف آف رند سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ کیچ کے علاقہ سنگوان میں دہشت گردوں فائرنگ کے واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اورافسوس ہوادہشت گردی کے واقعہ کی اطلاع پر غم زدہ ہوا چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی۔

جرات و جوانمردی سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا فرائض کی ادائیگی کے دوران ملک دشمن دہشت گردوں سے سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ نے مقابلہ کرکے جام شہادت نوش کی ان کی دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی رند قبائل سمیت ملک بھر کی عوام اپنے شہداء کو سلام پیش کر رہی ہے۔غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کے لئے دعا گوں ہوں۔