|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2023

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی ،سینٹرل کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر محمد صادق عمرانی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سردار عمران بنگلزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی عوامی جمہوری اور شہداء کی جماعت ہے جس نے ہردور میں ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنے خون سے آبیاری کی ہے آنیوالا دور پیپلزپارٹی کا ہے۔

عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی سے جڑی ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر جماعت میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محی الدین رند ،قاسم اچکزئی سمیت دیگر بھی موجود ہے مقررین نے کہا کہ ملک میں صرف ایک ہی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے اور وہ پیپلز پارٹی ہے جس سے لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام کو 50کروڑ نوکریاں اور 1کروڑ گھر بنا کر دینے کے بلنگ و بانگ دعوے کئے لیکن انہیں عملی جامع نہیں پہنایابلکہ لوگوں کے گھر گرائے انہیں روزگار دینے کی بجائے بیروزگار کیا۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور ملکی اداروں اور پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے آواز بلند کی اسکے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے قید و بند کی صعبتیں برداشت کی پارٹی چیئرمین کو پھانسی دی اور محترمہ بینظر بھٹو ،اور مرتضیٰ بھٹو ،شاہنواز بھٹو سمیت پارٹی کے دیگر رہنماوں اور کارکنوں کو شہید کیا گیا پارٹی کی قیادت پابند سلاسل رکھا گیا پارٹی کے رہنماوں نے آمروں کیخلاف جدوجہد کی ہمارے قائدین اور کارکنوں نے قومی اثاثوں ، کورکمانڈر ہاوس پر نہ حملے کئے نہ ہی انہیں نذرآتش کیا اگر ہماری قیادت ایسا کرتی تو آج اسطرح کے حالات نہ ہوتے ہماری قیادت نے ہمیشہ ملک اور قوم کی سالمیت اور مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہم اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کرتے ہیں۔

اور کرتے رہینگے آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہے وفاق میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم اور بلوچستان میں جیالا وزیراعلیٰ ہوگا کیونکہ عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی سے جڑی ہوئی ہیں اور آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہے اس موقع پر علاقے کی بڑی تعداد میں معززشخصیات نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے شامل ہونیوالے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جماعت کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔