|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2023

ژوب:  اقتدار پانے والوں نے عوام کو30 سالوں سے مذہب اور قومیت خیلی زئی کا نام استعمال کرکے حکومت کی ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کا نام نشان تک نہیں بلکہ سارے منصوبے صرف کاغذوں تک محدود ہے آب ورغلانے کا دور گزر چکا ہے عوام باشعور اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرینگے آن خیالات کا اظہار صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے سرکٹ ہاوس میں ایک پروقار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمفتی عبداللہ جان کاکڑ کی قیادت میں سینکڑوں ساتھی مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکرحاجی مٹھاخان قافلے میں شامل ہوگئے۔

شمولیتی تقریب سے صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھاخان کاکڑ ، مفتی عبداللہ جان کاکڑ، سردار مٹو کبزئی، بلوچ خان کبزئی ، ماسٹر فضل الرحمان مردانزئی،بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل، انور جان بادینزئی،عبداللہ خان کاکڑ، مولوی حیات خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نئے بجٹ مزید ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرینگے انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی لوگ منتخب نمائندوں سے باگ رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں لوگ دور حکومت کے آخری سال میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

جو ہماری خلوصِ نیت اور بہتر کارکردگی کا اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں لوگوں نے اربوں روپے کا ترقیاتی منصوبوں کا نام سنا تھا لیکن زمین پر کوئی کام نہیں دیکھا تھا انہوں نے کہا کہ ڑوب عوام کی محرومیوں کو دیکھ کر 2013الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جو کم ووٹوں سے ہار گئے اور پانچ سال محنت مزدوری کرکے ہمت نہیں ہاری اور 2018 لیکشن میں حصہ لیا اور عوام نے بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب ہوا انہوں نے کہا کہ ڑوب میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

جنکا شمار اور گننے میں کافی ٹائم لگے گا کاکڑ خراسان میں چار ارب چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ سکول ابنوشی کے سیکمات پر کام جاری ہے چار بڑے برج سوڑہ پل کبزئی۔ دہانہ عبدالہ زئی پل۔ سلیازہ مندوخیل پل۔ خوزک زئی مندوخیل پل منظور ہوا ہے جبکہ مہنگائی کے باعث چند برج پر ٹھیکدار نے کام رکا ہے وہ بھی جلد شروع کیا جائے گا مختلف دور افتادہ علاقوں کیلئے 12 ایمبولینس منظور کیا گیا ہے۔

جو جلد متعلقہ صحت کے حوالے کیا جائے گا کروڑوں روپے کی لاگت سے 22 ڈیمز بنائیں ہیں ماڈل ہائی سکول پر کروڑوں روپے خرچ کرکے ڈبل شفٹ سکول چلانے کے قابل بنایا ہے بڑھتی ہوئی ابادی کے پیشِ نظر ماڈل ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول ناصر آباد کو ڈبل شفٹ کی جائے گی ڑوب سول ہسپتال کیٹراما سنٹر میں مزید ڈاکٹرز اور سٹاف تعینات ہونگے جس سے ہسپتال میں مریضوں کی بہتر علاجِ محالجہ کے مواقع میسر ہونگے آس وقت چار گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر اور میل ڈاکٹر مریضوں کی مفت آپریشن کررہے

ہیں ڑوب شہر میں 60 کلومیٹر روڈ بلیک ٹاپ پر کام جاری ہے اور شہر کے چھوٹی گلیوں میں ٹف ٹائل نالیوں کی پختگی۔ انیمل کالج۔ سلاٹر ہاؤس پر کام جاری ہے بہت سے سکولوں کو اپگریڈ کیا گیا ہے اور نئے پرائمری مڈل سکولوں کو منظور کئے ہیں ہمارے ترقیاتی منصوبے مخالف کو ہضم نہیں بلکہ عوام کی محبت اور ہماری مقبولیت سے مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ عوام سینکڑوں کی تعداد ہمارے کاروان میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔