|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2023

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تمام بینک اکانٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں نیب کی جانب سے 19 مئی کو نجی بینک کے نام لکھا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔

جس میں قاسم سوری کے بھائی کی کمپنی کے تمام بینک اکانٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔نجی بینک کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا گیا کہ اسٹیٹ آفس اینڈ مارکیٹنگ کوئٹہ نامی کمپنی قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کی ملکیت ہے۔

کمپنی کی یکم جنوری 2018 سے اب تک کی مکمل ٹرانزیکشن فراہم کی جائیں۔مراسلے کے مطابق نیب کو کمپنی کے اکانٹ کھولنے کا فارم اور ذیلی دستاویزات فراہم کی جائیں، تمام ڈیبٹ اور کریڈٹ واچرز کی کاپیاں اور 2018 سے اب تک کی کم سے کم ایک لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی دی جائیں نیب کی جانب سے 19 مئی کو نجی بینک کے نام ایک مراسلہ لکھا گیا تھا جس کے بعد نیب حکام نے تمام تر مطلوبہ تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔