|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو آغا زہن شاہ ورکنگ کمیٹی کے ممبر انیل غوری نے پولٹری فارم پشتون باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کا فلسفہ سیاست انسانیت اور خدمت پر متعین ہے نیشنل پارٹی کی سیاست کسی بھی رنگ نسل و مذہب کی تفریق کے بغیر انسانی آزادی و وقار اور عزت و تکریم کے اصولوں پر کاربند ہے۔

کرسچن عوام کو نیشنل پارٹی کے عوامی و فکری سیاست کا حصہ بن کر عملی سیاست کرنا چائیے۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاست روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنی طویل سیاسی سفر میں عوامی خدمت کی مثال قائم کی۔نیشنل پارٹی دعوے سے کہتی ہے کہ نیشنل پارٹی قائد کی عوامی خدمات و اقدامات کے بدولت متوسط طبقے کے عوام کو کسی حد تک سہولیات میسر ہے۔

جب تک عام عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں ہونگی تب تک ترقی ممکن نہیں۔رہنماوں نے کہا کہ سیاست فرد کو انفرادی عمل سے نکال کر اجتماعی سوچ و فکر کو پروان چڑھانے کا ذریعہ بنتا ہے اور اس اجتماعی سوچ و فکر سے ہی باوقار و تعمیری سماج کہ تشکیل ہوتی ہے۔

رہنماوں نے کہا کہ کرسچن عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم کو مضبوط و منظم کرنا ہوگا کیونکہ نیشنل پارٹی عام عوام کی جماعت ہے اور کرسچن عوام کی اکثریت عام عوام سے ہیں۔اس موقع پر شہباز گل اعجاز مسیح عمران عنایت چوہدری سموئیل نے بھی خطاب کیا