|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2023

اسلام آباد :  پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما میر جمال خان رئیسانی ، علی مدد جتک ،فرید رئیسانی نے کہاہے کہ پاکستانی فوج کی ہزاروں قربانیاں ہیں ،نو مئی کے واقعات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ،ہم اگر شہداء کی قدر کریں تو دشمن ہمارا بال بھی ببکا نہیں کرسکتا،پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ،نو مئی کے واقعات میں دشمن کو فائدہ ہوا ،ہم باہر کے دشمن کو اجازت نہیں دیں گے ۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں پریس کانفرنس پاکستانی شہری ہونے کے ناطے کررہا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے مشکل حالات ہیں ،دشمن نے ہمیں چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کی پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان شہیدوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔میرجمال خان رئیسانی نے کہاکہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے کسی ذات مفادات کیلئے قربانی نہیں دی ،ہم نے قربانیاں پاکستان کی بقاء کیلئے دی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ایسا کوئی گھر نہیں جہاں سے جنازے نہ اٹھے ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ نو مئی کے واقعات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی فوج کی ہزاروں قربانیاں ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں سیاست اور جمہوریت آگے بڑھے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر سیاست کی کی آڑ میں حملے کرتے ہیں تو قابل مذمت ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نو مئی کے واقعات نے بلوچستان پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اگر شہداء کی قدر کریں تو دشمن ہمارا بال بھی باکا نہیں کرسکتا۔امیرجمال رئیسانی نے کہاکہ ان دنوں بلوچستان کے نوجوانوں کو روغلایا جارہا ہے ،ہماری ایجنسیوں نے کئی لوگوں کو پکڑا ہے ،بلوچستان کے لوگوں کو تربیت دی جارہی ہے کہ دہشت گردی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بلوچ نوجوانوں کو پیسے دئیے جارہے ہیں ،نو مئی کے واقعات میں دشمن کو فائدہ ہوا ،ہم باہر کے دشمن کو اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچ نوجوان پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچ نوجوان کی حیثیت سے بلوچ تنظیموں کو سوال کرنا چاہتا ہوں ،آپ تو کہتے ہیں کہ بلوچستان کے رسم ورواج کے ٹھیکیدار ہیں لیکن یہ بلوچ کو بلوچ سے لڑوا رہے ہیں ،خاتون کو استعمال کرکے حملے کروانا ہمارے رسم و رواج میں نہیں۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ سرنڈر کررہے ہیں وہ خوش آئند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا واحد مفاہمت میں ہے۔ اس موقع پر علی مدد جتک نے کہاکہ پیپلزپارٹی خود شہیدوں کی پارٹی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نو مئی کے واقعات پر ہماری لیڈرشپ نے سخت مذمت کی ۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کوشہید کیا گیا ،ہم نے اداروں پر تنقید نہیں کی،ہم اس حد تک نہیں گئے کہ جی ایچ کیو یا پاک فوج پر حملے کریں ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،آصف زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی ،چاند رات کو فریال تالپور کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک پارٹی کے سربراہ کوپکڑا تو کس طرح نقصان کیا گیا ،یہ ملک ہے تو ہم ہیں ،ہم جمہوری طریقے سے مخالفت کرتے ہیں،اس گالم گلوچ بریگیڈ کے سربراہ کو جب گرفتار کیا گیا تو ملک بھر کا نقصان کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے جتنے شہداء ہیںخ اتنے پی ٹی آئی کے ورکرز بھی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس ملک کی ولی وارث پاکستان پیپلزپارٹی ہے۔فرید رئیسانی نے کہاکہ نو مئی کو جناح ہاؤس کو جلایا گیا ،ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے لوگوں نے اداروں کو ٹارگٹ کیا جو قابل مذمت ہے