|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لئے گائڈ لائن جاری کردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق گائیڈ لائن میں تمام صوبائی وزراء اراکین اسمبلی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور تمام محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ صرف ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جائے۔

جو اجتماعی نوعیت کے ہوں اور جنکا فائدہ علاقے کے عوام کو پہنچے جبکہ انفرادی نوعیت کی اسکیموں کی سختی سے حوصلہ شکنی کر تے ہوئے انہیں ترقیاتی پروگرام میں شامل نہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ کی گائڈ لائن میں اراکین سینٹ و قومی اسمبلی اور غیر منتخب نمائندوں کی سکیمات کو بھی بجٹ میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔