|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2023

کوئٹہ : عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن بلوچستان کی جانب سیگریڈ 1 تا گریڈ 14 کی’ مشتہر کی گئی 1184 آسامیوں کے لئے ریکروٹمنٹ کمیٹیوں کو بھرتیوں کا عمل مزید جاری رکھنے کی اجازت دے دی اور اس حوالے سے فوری آئینی درخواست کے ضمن میں مورخہ 7 دسمبر 2022 کو جاری کیا گیا ۔

عبوری حکم نامہ واپس لے لیا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے ایک آئینی درخواست پر یہ حکم سناتے ہوئے کہا کہ ریکروٹمنٹ کمیٹیاں مورخہ 24 اکتوبر 2022 کے اشتہار نمبر 738 کے ضمن میں امیدواروں کی اطلاع کے لئے تصحیح جاری کرکے اور اس حوالے سے ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن کے مورخہ 13 اپریل 2023 کے سرکلر کی تعمیل میں ریکروٹمنٹ کا عمل شروع کرسکیں گی۔

معزز عدالت نے ریکروٹمنٹ کمیٹیوں کو اقربا پروری، جانبداری یا کسی سیاسی اثر رسوخ کے بغیر میرٹ پر سختی سے عمل کرتے ہوئے امیدواروں کے انتخاب کا بھی حکم دیا ڈی جی ایگریکلچر کے سرکلر کے مطابق وہ تمام امیدوار جنہوں نے مورخہ 6 فروری 2018،15 فروری 2019، 26 فروری 2021 اور 9 جون 2022 کے تحت مذکورہ پوسٹوں کے لئے درخواستیں جمع کرائی تھیں ان کی درخواستیں عمر کی اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے برقرار رہیں گی۔ معزز عدالت کو قبل ازیں ڈی جی ایگری کلچر ایکسٹینشن کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران ڈی جی ایگری کلچر ایکسٹینشن بلوچستان میں گریڈ 1 تا 14 کے زیادہ تر ملازمین ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں جبکہ ان گریڈز پر ڈائریکٹریٹ کو اس وقت بھی مطلوبہ عملے کی بھرتی کی اشد ضرورت ہے اگر بھرتی میں مزید تاخیر ہوجاتی ہے۔

اجازت نہیں دی جاتی تو اس سے صوبے بھر میں محکمے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو جائے گی۔معزز عدالت نے پیش کیے گئے تمام حالات/ وجوہات کے پیش نظر مذکورہ شرائط کے ساتھ ریکروٹمنٹ کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔