|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2023

کوئٹہ:  بلوچستان نرسز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض لوئیس نے کوئٹہ بی ایم سی ہسپتال میں پیش آنے والے واقعہ کی تمام سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکام اسکا نوٹس لیں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل ہسپتال میں پیش آنے والے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات کا آئے روز پیش آنا محکمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ بلا رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتا ہے تشدد کرنے والوں کو برطرف کرکے انکوائری کرائی جائے ۔

صوبے کی تمام نرسز بی ایم سی کی سٹاف نرس کے ساتھ ہیں اورانکے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر صحت،چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اوردیگر حکام بالا سے اپیل کی کہ بی ایم سی میں پیش آنے والے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اورآئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اورعملی اقدامات اٹھائے جائیں اور نرسزکو انصاف فراہم کرکے انہیں تحفظ فراہم کای جائے۔