|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2023

کوئٹہ:  بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم،تنخواہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملازمین نے شدید احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی دوسری بڑی جامعہ بیوٹمز کے ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم ہیں جسکی وجہ سے ملازمین شدید مشکلات کا شکار دیکھائی دیتے ہیں،جامعہ کی انتظامیہ کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے بیوٹمز کے لئے تاحال خصوصی گرانٹ کی رقم جاری نہیں کی گئی جسکی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر نعمان خان، جنرل سیکرٹری شمس الہدیٰ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے ملازمین کو تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوٹمز کے ملازمین اور استاتذہ پورا مہینہ صرف اس ذہنی کوفت میں گزار دیتے ہیں۔

آیا انہیں تنخواہیں ملیں گی یا نہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت اور جامعہ کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں لیکن رواں مالی سال میں مسلسل تیسرے مہینے سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی جارہی ہے۔بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنما?ں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر بیوٹمز کے ملازمین شدید احتجاج کرنے کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔