|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2023

مستونگ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت جو بلا رنگ، نسل مذہب، زبان اور ہر قسم تعصبات سے بلاتر ہوکر متوسط طبقے کی حقوق کے حصول کیلئے جمہوری جدوجہد کی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کا مشن ملک کو عالمی سطح پر طاقتور اور علاقائی سطح پر ایشن ٹائیگر بنانا چاہتے تھے۔

یہ بات انہوں نے پیر کو ضلع مستونگ کے زیر اہتمام صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نواب محمد خان شاہوانی کی قیادت میں کھڈ کوچہ میں گرینڈ شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ گرینڈ شمو لیتی جلسے کی صدارت نواب محمد خان شاہوانی نے کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں سینکڑوں سیاسی کارکنوں نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔گرینڈ شمولیتی پروگرام سے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، میر صادق عمرانی، نواب محمد خان شاہوانی اور دیگر صوبائی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی قیادت کی جانب سے مبارکباد اور پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت جو بلا رنگ، نسل مذہب، زبان اور ہر قسم تعصبات سے بلاتر ہوکر متوسط طبقے کی حقوق کے حصول کیلئے جمہوری جدوجہد کی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے۔ ملکی سطح کی نام نہاد پارٹیوں سے لیکر مختلف ناموں سے علاقائی سطح پر سیاست کرنے والی پارٹیوں سے کارکردگی اور قربانیوں میں سب سے منفرد مقام رکھنے والی جماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی سطح پرہو یا ہمارے صوبے کی سطح پر پارٹی کی کارکردگی سب سے بہتر اور شاندار رہی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے گروی مفادات کے حصول کی بجائے ایسے آئینی اصلاحات اور اقدامات اٹھائے ہیں۔ جو ہمارے ملک کی بقاء سے لیکر آنے والی نسلوں کی مستقبل کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو متحد رکھنے کیلئے 1973 کی متفقہ آئین دیا ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی بم کی بنیاد رکھی اور مزائل ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک دشمن قوتوں کے منفی عزائم کو ناکام بنایا۔ محکوم قوموں کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے صوبائی خودمختاری دی۔

اسی طرح اقلیتوں، کسانوں، محنت کشوں اور خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور متعدد آئینی اصلاحات کے ذریعے ان کے حقوق محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں کالجز کا قیام، بلوچستان یونیورسٹی، بولان میڈیکل کالج، کوئٹہ انڈسٹریل زون، زرعی کالج اور دیگر میگا پراجیکٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی مرہون منت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کا مشن ملک کو عالمی سطح پر طاقتور اور علاقائی سطح پر ایشن ٹائیگر بنانا چاہتے تھے۔

لیکن ملک اور عوام دشمن قوتوں نے ملکر ہمارے قائدین کو شہید کرکے جسمانی طور پر تو ہم سے جدا کردئے۔ لیکن ان کا وژن اور مشن صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے جاری رہے گی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے شہید قائدین کی مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹریز میر ثناء اللہ جتک، غلام محی الدین رند، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید نصیر شاہ دوپاسی، کوئٹہ ڈویژن کے صدر ایڈوکیٹ خیر محمد ترین، ضلع مستونگ کے صدر حاجی ضیاء الحق ابابکی، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر عین الدین کاکڑ، پیپلز ایس ایف بلوچستان کے صدر جہانگیر بلوچ، پیپلز مینارٹی ونگ بلوچستان کے نائب صدر الیاس بھٹی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر صوبائی ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ، آفس سیکرٹری اختر بلوچ، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ملک شہزاد شاہوانی، صوبیدار جتک، کوئٹہ ڈویڑن کے سنیئر نائب صدر جبار خلجی، پیپلز انجینئرز فورم کے جنرل سیکرٹری احسان خلجی، پیپلز یوتھ کے سنیئر نائب صدر امتیاز جتک، نائب صدر افنان بلوچ، ڈپٹی سیکرٹریز اطلاعات اسماعیل حقیار، حاجی آمین بنگلزئی، ریکارڈ سیکرٹری حفیظ الرحمن شاہوانی، پیپلز ایس ایف کے نائب صدر قیصر بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بشیر احمد لانگو، بابے بنگلزئی سمیت ہزاروں قبائلی معتبرین، نوجوانوں نے شرکت کی۔ شمو لیتی پرو گرام میں پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، میر صادق عمرانی، نواب محمد خان شاہوانی اور دیگر صوبائی قائدین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے گلے میں پارٹی پرچم کے مفلر پہناکر مبارکباد دی۔