|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2023

کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی اور تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے دیگر انتظامات اور ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے کوئی کسر چھوڑی نہیں رکھی جائے گی۔حالیہ انسداد پولیو مہم اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گرمیوں کی وجہ سے دیگر علاقوں سے ہزاروں لوگ کوئٹہ آئے ہیں جس سے وائرس کے پھیلاؤ اور بچوں کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح اور ٹیموں کی مانیٹرنگ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ٹیموں سے پولیو کے حفاظتی قطروں کے اہداف،مشکلات اور دیگر کے حوالے سے آگاہی حاصل کی انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کو مکمل کئے گئے ہیں۔اس موقع پر پولیو پلانے والی ٹیموں کو فْول پروف سیکورٹی انتظامات فراہم کی جارہی ہے۔پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کی تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس نفری تعینات ہیں۔انہوں نے کہاکہ احساس یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ٹیموں کی نگرانی اور بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ پولیس پیٹرولنگ، داخلی اور خارجی راستوں کی موثر نگرانی کی جائے۔

جبکہ ضلعی افسران پولیو ڈیوٹی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کرے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے والدین اور سوسائٹی کو ان کے ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس،لیویز اور بی سی اہلکار تعینات ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے لہذا معاشرے کے تمام افراد اپنے مستقبل کے معماروں کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ہرصورت یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی ایک بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ اداروں اور محکمے باہمی اشتراک اور تعاون سے انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہم کنار کرائیں۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں جبکہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ افسران الرٹ رہیں اور فوری ریسپانس دیں۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے جبکہ انکاری اور رہے جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کے والدین اور خاندان کو قابل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش اور محنت سے ہم بہت جلد پولیو سے پاک معاشرے کے قیام کو ممکن بنائیں گے۔