|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2023

تربت:  نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک کا احتجاجی کیمپ جاکر یکجہتی کا اظہار اور بارڈر عوامی تحریک کے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ، بارڈر عوامی تحریک کی جانب سے تیسرے روز بھی بنیادی عوامی مسائل پر کیمپ جاری۔

جس میں سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے جاکر مطالبات کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ تیسرے روز احتجاجی کیمپ میں جے یو آئی کے ضلعی رہنما موجود رہے۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک نے ایک وفد کے ہمراہ کیمپ جاکر یکجہتی ظاہر کی اور جے یو آئی و بارڈر عوامی تحریک کے تمام بنیادی مطالبات پورا کرنے پر زور دیا۔

تیسرے روز کیمپ میں معروف شخصیت حاجی زاھد بائیان رند اور پیپلز پارٹی کے رہنما خلیل تگرانی کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں اور سماجی شخصیات نے جاکر یکجہتی کی۔