|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2023

کوئٹہ:عالمی یوم ماحولیات کے نسبت سے اج ایک اگاہی واک و اگاہی سیمنار بہ تعاون پاک یوایس الامنائی (Pak us Alumni Network)، اسلامک رلیف، اینوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ اس دفعہ کا تھیم “بیٹ پلاسٹک پلوشن” تھا۔ واک میں شامل شرکاء نے ماحولیات کو بہتر اور پلاسٹک کے استعمال کے حوالے سے بینرز اور پلے ارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ واک کے بعد ایک سیمنار منعقد کیا گیا، جو کہ پروگرام کے مہمان خاص محترمہ ماجبین شیران پارلیمانی سیکرٹری برائے خواتین ڈویلپمنٹ و ماحولیاتی تبدیلی تھیں، پروگرام میں میر بہرام بلوچ صدر پاک یوایس الامنائی، سید باسط علی شاہ چئیرمین ایناورمنٹ ٹربیونل، ڈاکٹرمجیب الرحمن ڈائریکٹر ایڈمن ای پی اے، ڈاکٹر گہرام، مرضیہ، احد اغا، ظاہر ناصر اور دیگر ماہرین نے شرکت کیا۔

پروگرام سے مہمان خاص ماجبین شیران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہی کہ پلاسٹک کے فوائد سے زیادہ نقصانات ہیں، پلاسٹک کی وجہ سے ہماری دریائی اور سمندری لائف بری طرح متائثر ہورہی ہے، سیورج سسٹم بلکل تباہ کردیا ہے، قانون سے زیادہ اگاہی کی ضرورت ہے۔
پروگرام سے ڈاکٹر مجیب الرحمن ڈائریکٹر ایڈمن ای پی اے نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ادارے کی کاوشوں کا زکر کیا۔

پروگرام سے میر بہرام بلوچ صدر پاک یوایس الامنائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج کا واک و سیمنار پاک یو ایس الامنائی نیٹ ورک نے اس لیے حکومت بلوچستان سے مل کر منا رہی ہے کہ ہمارے نیٹ ورک اور حکومت کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنائے اور ایک وسیع نیٹ ورک جو سارے پاکستان میں مثبت کام کررہی ہے۔ پروگرام میں مزید شرکا نے ملک بالخصوص بلوچستان میں پلاسٹک بیگز کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا، ان کے مطابق پاکستان میں 55 کروڑ سالانہ مختلف پلاسٹک بنائے جاتے ہیں۔ شرکاء نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے بلوچستان براہ راست متاثر ہورہا ہے،اپنے مستقبل میں پلاسٹک استعمال ترک کردینا چاہیئے، شرکا و ماہرین کا شہریوں پر زور دیا کہ حکومت سے زیادہ زاتی طور پہ ماحول کا خیال رکھنا ہوگا۔