|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

چاغی: بارڈر ٹریڈ کمیٹی ضلع چاغی کے صدر حاجی نصیر احمد سمالانی نائب صدر عاصم سنجرانی ماما اختر محمد مینگل حاجی عبدالباری محمد حسنی لطیف خان سنجرانی کی قیادت میں وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے انکے آفس میں ملاقات کی وفد نے ضلع چاغی میں بارڈر کے کاروبار کے متعلق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کو آگاہ کیا کہ سرحدی علاقے کے لوگوں کو کاروبار کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے بارڈر کے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے آپ اور آپکے پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی اپنا کردار ادا کریں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے وفد کو یقین دلایا کہ انشا اللہ بارڈر پر کام کرنے والے تمام کاروباری و مزدور طبقے کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے وزیراعظم سے بات کریں گے۔

کیونکہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کے کاروبار کا دارومدار انہی بارڈر سے وابسطہ ہیں اور لوگ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے بارڈر پر محنت مزدوری کرتے ہیں اگر بارڈر پر کاروبار نہیں ہوگا تو سرحدی علاقوں کے لوگ نان شبینہ کا محتاج ہونگے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کے بنیادی حقوق اور انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھایا ہے ہم چاہے اقتدار میں ہونگے یا اپوزیشن میں لیکن اپنے لوگوں کے حق حقوق کی بات کرنے سے کھبی پیچھے نہیں ہٹیں گے بارڈر پر کاروبار کرنا وہاں کے لوگوں کا بنیادی حق ہے تاکہ لوگ آسانی سے بارڈر پر کام کرکے دو وقت کی روٹی کما سکے آخر میں وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔