|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان ترقیاتی فنڈز کیلئے مختص207ارب میں رواں سال جون تک 150ارب روپے استعمال ہونگے جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ترقیاتی اخراجات کیلئے 1692 ارب روپے مختص کئے گئے لیکن اخراجات 2000 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

رواں سال پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ترقیاتی اخراجات کیلئے 1692 ارب روپے مختص کئے گئے لیکن اخراجات 2000 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ابتدا میں پنجاب کا سالانہ تر قیاتی پروگرام مقامی وسائل سے 619 ارب تھا۔ پنجاب کو غیر ملکی امداد سے 54 ارب روپے ملنے تھے۔

یہ بجٹ مجموعی طور پر بڑھ کر 712 ارب روپے ہوگیا تھا۔ پنجاب کے لیے اے ڈی پی کی مد میں آئندہ بجٹ کیلیے 426 ارب روپے مختص کئے گئے۔ پنجاب عبوری حکومت کے 120 دنوں کیلیے بجٹ متوقع ہے۔سندھ کا ترقیاتی بجٹ گزر نے والے مالی سال کے لیے 424 ارب روپے تھا جبکہ نظر ثانی شدہ تخمینہ بڑھ کر 442 ارب روپے ہوگیا۔ آئندہ بجٹ کے لیے تخمینہ 617 ارب روپے ہے۔\

خیبر پختونخوا کے لیے طے شدہ تخمینہ 376 ارب روپے تھا اور نظر ثانی شدہ تخمینہ 373 ارب روپے تھا۔ آئندہ مالی سال کے لیے 268 ارب روپے رکھا جائے گا۔بلوچستان کے لیے رواں مالی سال میں ترقیاتی فنڈز 207 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ رواں ماہ (جون)تک 150 ارب روپے استعمال ہوں گے۔ آئندہ مالی سال کے لیے 248 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔