|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال،جنرل سیکرٹری شاہ رسول کاکڑ،سینئر وائس پریذیڈنٹ شمس الرحمان رند،نائب صدر ژوب زون گلزار خان کاکڑ نائب صدر قلات زون نثار احمد علیزئی نائب صدر کوئٹہ زون جہانگیر کاکڑ جوائنٹ سیکرٹری عبدالنافع کاکڑ فنانس سیکرٹری قطب خان میانخیل لائبریری سیکرٹری مس طلعت جبیں ایگزیکٹو ممبران نواز خان ترین ایڈووکیٹ۔ محمد شہزاد شاہوانی ایڈووکیٹ۔

محمد اجمل لعون ایڈووکیٹ عالمگیر اچکزئی ایڈووکیٹ محمدحسن شاہوانی ایڈووکیٹ اور محمدایوب کاکڑ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سینیئر وکیل سپریم کورٹ عبدالرزاق شر کے قاتلانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ھے۔

انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔بلوچستان ہائی کورٹ بار نے آج بروز بدھ 7جون کو بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔