|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

کوئٹہ: محکمہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کے مشترکہ پلیٹ فارم بی ڈی اے سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے ملازمین اور درجہ چہارم مزدوروں کی 10 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی تحریک اور علامتی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری سینکڑوں ملازمین کی دس ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کرنے مزدوروں کا معاشی قتل کرنے ملازمین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیخلاف شدید نعرے بازی۔

بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں کا بی ڈی اے ملازمین سے یکجہتی کا اظہار احتجاجی کیمپ میں احتجاجی جلسہ و مظاہرہ 12 جون بروز سوموار کوئٹہ میٹرو پولیٹن کار پوریشن سے احتجاجی جلوس نکالنے اور محکمہ بی ڈی اے سٹاف کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان۔ محکمہ بی ڈی اے میں احتجاجی کیمپ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی ایل ایف کے صدر خان زمان چیئرمین حاجی بشیراحمد سیکرٹری جنرل قاسم خان عبدامعروف آزاد حاجی سیف اللہ ترین حاجی عبدالعزیز شاہوانی عابد بٹ نے کہا کہ محمکمہ بی ڈی اے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے غریب ملازمین دس ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں غریب کا چولہا بجھ چکا ہے دوسری جانب محکمہ کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر بی ڈی اے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کیا گیا آج بی ڈی اے میں اپنے جائز حقوق اور تسلیم شدہ مطالبات تنخواہوں کیلئے آواز اٹھانے والوں کو افسران کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں جو انتہائی قابل مزمت اقدام ہے رہنماؤں نے کہا حکومت اور وزیر اعلی محکمہ بی ڈی اے کے مالی معاملات حل کرے اور امحکمہ کے افسران ملازمین کو دھمکیاں دینے سے ان فیئر لیبر پریکٹس کررہے ہیں۔