|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

پنجگور :  پنجگور چتکان تارآفس اور دیگر علاقوں سے نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل اور جمعیت کے سینکڑوں کارکنوں نے نیشنل پارٹی کے عبدالصمد دوست محمد حاجی سعید بی این پی مینگل کے نثاراحمد محمد جان رسول بخش مینگل علی دوست مینگل محمد فضل محمدجان نیشنل پارٹی کے ثناء اللہ محمد اسلم جمعیت کے حاجی عبدالغیاز، عبدالحمید کی سربراہی میں اپنے خاندان دوست احباب اور ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر صوبائی وزیرزراعت میر اسداللہ بلوچ کی قیادت میں بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی۔

چلڈرن پارک چتکان میں ایک پروقار شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خاص مرکزی رہنما نوراحمد جبکہ اعزازی مہمان مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی مئیر عبدالباقی ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ سابق ضلعی صدر نثاراحمد بلوچ سینئر رہنما کفایت اللہ بلوچ حاجی یسین زہری ڈپٹی آرگنائزر جلیل احمد سیلانی اور دیگر پارٹی سنئیر رہنما تھے شمولیتی پروگرام کی میزبانی اور انتظامات کی نگرانی کونسلر عبدالحی بابو شاکر نے سرانجام دیئے شمولیتی پروگرام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام ازخود نہیں ہوتے یہ بڑی جہدوجہد اور کوشش سے ممکن ہوتے ہیں پنجگور نے جو مثالی ترقی کی ہے اس کا کریڈٹ بی این پی عوامی کے قائد میر اسدااللہ بلوچ کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ترقی کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے میر اسداللہ بلوچ کے ہاتھ مظبوط بنائیں پنجگو میں اجتماعی ترقی کے لئے عوام انفرادی سوچ کو پس وپشت ڈال کر اجتماعیت کے فروغ میں ساتھ دیں مقررین نے کہا کہ جو لوگ عوام کی نمائندگی کا دعوی کررہے ہیں 2013 سے لیکر 2018 تک انکی کارکردگی کیا رہی انکے دور میں بلوچستان کے حصے میں مسخ شدہ لاشوں کا تحفے آئے اور لوگ لاپتہ ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں بی این پی عوامی کو مظبوط کیا جائے اور عوام کی بی این پی عوامی میں جوق درجوق شمولیت سے مخالفین کو عبرتناک شکت ہوگی اور جیت میر اسد اللہ بلوچ کی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت ورکروں کی جماعت ہے اور اس میں ورکروں کا ایک لاٹ ہے جس میں کہنہ مشق اور سنجیدہ ورکر اور شخصیات موجود ہیں پنجگور کے عوام نے اب عہد کرلیا ہے کہ وہ ووٹ صرف بی این پی عوامی کو ہی دیں گے کیونکہ عوام کو اس بات کا ادراک ہوچکا ہے کہ انکی خوشحالی بی این پی عوامی سے وابستہ ہے اور بی این پی عوامی نے اپنے عملی کاموں سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک ویڑنری جماعت ہے ۔

جسکے پاس ترقی کا کریڈٹ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی نسبت پنجگور نے زیادہ ترقی کی ہے پنجگور واحد ضلع ہے جس میں اربوں کے منصوبے چل رہے ہیں 2023 کو کلین سویپ کریں گے لٹیروں کو اب عوام پر مسلط نہیں ہونے دیا جائے گاعوام سے ووٹ اب کارکردگی کی بنیاد پرمانگیں گے انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کی فعالیت میں بھرپور کردارادا کریں گے۔