|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکر ٹری داؤد خان کاکڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کو ہو نے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

یہاں جا ری ہونے والے ایک بیان میں داؤد خان کاکڑ نے کہا کہ 9مئی کو عسکری و سر کا ری تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کسی بھی طرح ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکر ٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر تے ہیں۔