|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

خضدار: خضدار لیویز نے گزشتہ دنوں عوامی ہوٹل پر مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 18 سالہ نوجوان کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ر جمیل بلوچ کی پریس کانفرنس جبکہ ان کے ہمراہ کا ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی کے بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی رات تقریبا 8:30 منٹ کو نا معلوم افراد نے خضدار میں آر سی ڈی ہائی وے عوامی ہوٹل کے قریب ایک نوجوان طالب علم عمر تقریبا 18 سال سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر موٹرسایکل سوار فیض احمد ولد جمیل احمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا اور ڈاکو موٹرسایکل لیکر فرار ہو گئے تھے۔

جس پر پولیس اور لیویز کی ٹیمیں اپنے اپنے وسائل اور خبریوں کے زریعے ملزمان کی کھوج میں لگ گئے۔ جبکہ لیویز ٹیم کی سربراہی میں خود کررہا تھا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار اور ڈسٹرکٹ لیویز انچارج نور احمد، سی آئی اے لیویز کے الطاف اور علی اکبر شاہ جبکہ وڈھ لیویز لائن انچارج غلام فاروق اور دیگر لیویز فورس کی انتھک محنت کے بعد ملزمان بشیر احمد مینگل اور، سعاد اللہ مینگل کا سراغ ملا۔

جن کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس میں لیویز انچارج نور احمد، وڈھ لیویز انچارج غلام فاروق ہمراہ لیویز فورس وڈھ کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر رات گئے پہاڑوں میں چھاپے مار کر چھینی گئی موٹرسایکل اور واردات میں استعمال کیا گیا ٹی ٹی پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کو ضروری کاروائی کے بعد خضدار پولیس کے حوالے کر دیا۔