|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

کوئٹہ: محکمہ خوراک حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے سے گندم اور آٹے کی دیگر صوبوں کو ترسیل کی روک تھام کے لئے صوبہ بھر خاص طور سے نصیر آباد ڈویڑن میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے۔

اس اقدام کا مقصد صوبے میں پیدا ہونے والی گندم کو صوبے سے باہر لیجانے سے روکنا ہے تاکہ صوبے میں گندم کی آئندہ پیداوار کے سیزن تک گندم اور آٹے کی کمی نہ ہو اور انکی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے ۔

 وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجواور وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کی گائڈ لائن کے مطابق گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کر کے نہ صرف طویل عرصہ بعد گندم کی خریداری کا ہدف پورا کیا گیا ہے بلکہ گندم کی دیگر صوبوں کو غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس لیویز اور انتظامیہ کو دفعہ 144 پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد یقینی بنانے اور اسکی خلاف ورزی کرنے والے چاہے کتنے بھی بااثر کیو ں نہ ہو ں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔