|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے وفاقی وزارت ریلوے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے تمام بند ٹرینوں کی سروس فوری طور پر بحال کی جائے۔

انہوں نے کہا صوبے کی بڑھتی ہو آبادی کے تناسب سے صرف جعفر ایکسپریس کو چلانا کافی نہیں ریلوے کے وزیر، ڈی ایس کوئٹہ فی الفور عوام کو سفری سہولیات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام بند ٹرینوں کو بحال کرانے میں اپنا کردار ادا کریں کوئٹہ سے کراچی چلنے والی بولان ایکسپریس کوئٹہ سے لاہور جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس سمیت تمام مقامی لوکل ٹرینیں جن میں کوئٹہ سے چمن، سبی سے ہرنائی، کوئٹہ سے زیدان ودیگر ٹرینوں کی بندش سے عوام سفری سہولیات سے محروم ہیں۔

وفاقی حکومت بلوچستان کی عوام کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے فی الفور سفری ریلیف فراہم کرکے سستی سواری کی بندش غریب اور متوسط طبقے پر سفری پابندیاں ہٹائے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام پبلک ٹرانسپورٹ کے مہنگے کرایوں کی سکت نہیں رکھتے اور مہنگائی بے روزگاری اور مصیبتوں و پریشانیوں میں مبتلا عوام مزید بوجھ اٹھانے کے متحمل نہیں لہذا تمام ٹرینوں کو بحال کیاجائے۔