|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

نوشکی :  ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی 900بوری چینی برامد کسٹم کے حوالے کردیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اطہر عباس اور ایس پی کی ہدایت پر ایف سی پولیس اور لیویز نے ایک مشترکہ کاروائی میں مبینہ سمگلنگ کی غرض سے کلی جمال آباد میں ایک مکان میں زخیرہ کردہ پچاس کلو کے 900تھیلے چینی قبضے میں لے کر مزید کاروائی کے لیئے کسٹم کے حوالے کردیا۔