|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

کوئٹہ: یورو اشیاء کار وموٹرسائیکل ریلی میں شریک ٹوریسٹس16ممالک کاسفر طے کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے۔یکم مئی کو یورپی ملک فرانس سے روانہ ہونے والی یورو اشیاء موٹرسائیکل اور کار ریلی کے شرکاء کوئٹہ پہنچ گئے۔

ایک ماہ 6دن مسلسل سفر کے بعد ریلی کے شرکاء نے کوئٹہ میں قیام کیا،یوروایشیا کار و موٹر سائیکل ریلی میں ملائشیین نزاد 34 کار اور 7 موٹرسائیکل ٹوریسٹ شامل ہیں یہ ٹوریسٹس16 ممالک اٹلی، کروشیا،بوسنیا، مونٹینگرو، البانیا، میسوڈونیا،بلغاریہ، ترکی،ایران کا سفر طے کرنے کے بعد تفتان کے بارڈر سے اب پاکستان کوئٹہ پہنچ گئے ۔

اور اسکے بعد بھارت، مینمار،تھائی لینڈ کے بعد 4 جولائی کو ملائشیا پہنچ جائیں گے۔کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان ٹوریسٹ نے پاکستان کے عوام کی مہمان نوازی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ٹوریسٹ تامس فو نے کہاکہ ایران کے راستے گزشتہ روز پاکستان پہنچے پاکستان میں سفر کو بہت انجوائے کیاپاکستان اور خصوصا بلوچستان کے لوگ بہت اچھے ہیں۔

ہمیں بار بار پانی و کھانے کی آفر کرتے رہیں پاکستان میں بہت سے سیاحتی مقامات ہیں ٹوریسٹ کو آنا چاہئے پاکستان کے دورے کے دور شمالی علاقوں کے سیر کو بھی جائیں گے،ہماری ٹیم 25 سال سے یورپ اور ایشیا کا ٹور کرتے آرہے ہیں۔ٹوریسٹ تامس فو نے کہاکہ 25 سال قبل ہم ایران کے راستے پاکستان داخل ہوئے تھے اس بار داخل ہونے پر ایران اور پاکستان میں بہت ترقی دیکھی 25 سال بعد دوبارہ 6سو کلو میٹر تفتان سے کوئٹہ کا سفر طے کرنے کا مقصد پاکستان کے روٹس کو انجوائے کرنا تھا اور امن و دوستی کو فروغ دینا ہے۔