|

وقتِ اشاعت :   June 6 – 2023

لاہور /کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات،بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک،رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم کھوسہ،نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، حاجی ملک شاہ گورگیج، میر عبدالروف رنداور فرید رئیسانی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نئیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔