|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2023

حب: ہائیکورٹ آف بلوچستان میں نوزائیدہ ضلع حب کی تعمیر و ترقی سے متعلق الہی بخش مینگل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ آئینی پٹیشنز کی سماعت کے موقع پر لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق شعبہ مالیات کے عدم تعاون پر اظہار برہمی, حب شہر کی صفائی،و ترقی کے منصوبوں کے لئے مالیات،بلدیاتی حکام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

سیکریٹری مالیات کی طلبی، جبکہ حب شہر کو کارپوریشن کا درجہ ملنے کے بعد تاحال میونسپل کمیٹی کے وسائل و اختیارات ہیں، کارپوریشن کا درجہ ملنے کے بعد مالیات وسائل میں اضافہ کے لئے سیکریٹری مالیات کی طلبی، ساکران روڈ کو پلاننگ و ڈویلپمنٹ ڈویزن نے بی آر کیو کی منظوری دی ہے ۔

اور 20جون کو ٹینڈر جاری ہوگا جبکہ ایکسیئن بی اینڈ آر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مشرقی بائی پاس پل کی عدم تعمیر پر متعلقہ ٹھیکہ دار کو بلیک لسٹنگ کی ہے، حب شہر میں ڈی ایس پی ٹریفک کو نفری وسہولیات کی فراہمی کے لئے آئی جی پولیس کو مراسلہ جاری ہوا جبکہ الہی بخش مینگل ایڈووکیٹ نے ڈی سی حب سے اضافی لیویز اھلکاران کی خدمات برائے حب ٹریفک حاصل کرنے کی تجویز دی، جب تک آئی جی پولیس کی جانب سے نفری مہیا ہو۔

ڈی سی حب کی کارکردگی پر عدالت عالیہ کا اظہار برہمی ڈی سی اور چیف آفیسر کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیکر مسترد کیا گیا،اور عدالت نے ان کواپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور دیا،تمام افسران اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں، جبکہ سماعت کے لئے مقدمہ 22 جون کے لئے مقرر کیا گیا۔