|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان میں ووٹرز 52لاکھ 60ہزار247ووٹرز ہوگئی جن میں 56فیصد مرد جبکہ 43فیصد خواتین ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31 مئی 2023 تک رجسٹرڈ ووٹرزکے اعدادوشمارجاری کر دیئے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہو گئی ہے، مردووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 ہے۔

خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے۔اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان بھر میں 52لاکھ 60ہزار247ووٹرز ہیں جن میں 29لاکھ 55ہزار117یعنی 56.18فیصد مرد جبکہ 23لاکھ 5ہزار130یعنی 43.82فیصد خواتین ہیں جبکہ عمر کے لحاظ سے 18سال سے 25سال تک 11لاکھ 20ہزار632ووٹرز، 26سے 35سال تک 13لاکھ 84ہزار53ووٹرز،36سے45سال تک 11لاکھ 30ہزار44،46سے 55سال تک 7لاکھ 7ہزار966،56سال سے 65سال تک 4لاکھ 53ہزار558، 66سال اور اس کے اوپر سے 4لاکھ 63ہزار554ووٹرز ہیں۔