|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2023

کوئٹہ: قومی اقتصادی کونسل میں شرکت سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کو مہنگا پڑ گیا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمے کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی منظوری سے سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے بائیکاٹ کیا گیا تھا صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے اجلاس میں شرکت کی تھی جس پر ان سے محکمے کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔