|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2023

کراچی/کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی تحصیل باغبانہ کے سینئر رہنماء یوسی چیئرمین بابو الہی بخش زہری نمائندہ خاص نواب زہری نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری جمیل احمد زہری یوسی چیئرمین میر سیف اللہ عمرانی محمد یوسف ریکی علاؤالدین زیری و دیگر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں 22جون کو بلدیات کے مخصوص نشستوں کے الیکشن حوالے سے مشاورت کی گئی،اس کے علاوہ ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین وائس چیئرمین کی کامیابی کے لیے ہونے والے روابط اور کوششوں سے بھی نواب ثناء اللہ خان زہری کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑھتے قدموں کو اب روکنا ناممکن ہے ہماری سیاست کا مقصد بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت ہے ہم نے ہمیشہ بلوچ عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے اس لیے بلوچستان کے قبائلی وسیاسی رہنماء عوام ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں آنے والے الیکشن میں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی انشاء اللہ عوامی دور کا ایک نیادور شروع ہوگا،اس موقع پر میر عبدالنبی زہری بھی موجود تھے۔