|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2023

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیرِ صدارت لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی،رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی، و دیگر متعلقہ حکام بھی میں شریک تھے۔

اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر کی جانب سے بریفنگ دی گئی اجلاس کے شرکاء نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کیے جانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے اور اس ضمن میں آئندہ اجلاس میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کی جائے۔