کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام ڈاکٹروں کی کوشش ہے کہ وہ اپنے اضلاع کی بجائے کوئٹہ میں ڈویوٹی سرانجام دیں پنجپائی میں غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی ہوگی ہر ایم پی اے کافرض ہوتا ہے ۔
وہ اپنے علاقے میں غیر حاضر ڈاکٹروں کے حوالے سے ہمیں آگاہ کریں تاکہ انکے خلاف کارروائی کریں بلوچستان میں پرائمری سطح پر محکمہ صحت میں اصطلاحات کی ضرورت ہے ہماری کوشش ہے کہ غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کریں تاکہ عوام کو ان کے اپنے اضلاع میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بد قسمتی ہے کہ بلوچستان میں اضلاع کی سطح پر عملہ غیر حاضر رہتا ہے۔
لیکن ایم پی اے اس لئے خاموش ہیں کیونکہ وہاں ڈیوٹی دینے والے ان کے اپنے بھرتی کردہ ہیں ہماری کوشش ہے کہ غیر حاضر ڈاکٹروں کو اپنی ڈیوٹی پر حاضر کردیں اور کوئٹہ میں تعینات ڈاکٹروں کو ان کے اضلاع میں بھیج دیں تاکہ وہ عوام کو صحت کی سہولیات کو فراہمی یقینی بنائیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بی ڈی اے ایکٹ بہترین ایکٹ ہے جو بھی غیر حاضر ہوگا ان کو تین نوٹسز کے بعد ملازمت سے برطرف کیا جاسکے گا ۔
بلوچستان میں بی ایچ یو کے حوالے سے جو رپورٹ چھپی ہے اس سے میں انکاری نہیں تاہم عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ غیر حاضر عملے کے خلاف ہمیں بتا دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کریں ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سب تحصیل پنجپائی میں تعینات غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف ضرورت کارروائی ہوگی لیکن آج تک علاقہ ایم پی اے نے مجھے شکایت نہیں کی ہے۔