|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2023

کوئٹہ(:  بلو چستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 16جون کو طلب کر لیا گیا۔ گورنر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 16جون سہ پہر چار بجے طلب کر لیا ہے جس میں بلو چستان کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے شیڈول کے مطابق 16جون کو میزانیہ برائے مالی سال 2023-24اور ضمنی میزانیہ برائے مالی سال 2022-23پیش کیا جائے گا، 19اور20جون کو اجلاس میں میزانیہ برائے مالی سال 2023-24پر عام بحث،21جون کو میزانیہ برائے مالی سال 2023-24پر عام بحث اور مالی مسودہ قانون 2023پیش کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق22جون کو ضمنی میزانیہ برائے مالی سال 2022-23پر عام بحث،ضمنی مطالبات زر برائے مالی سال 2022-23،23جون کو سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال 2023-24جبکہ 24جون کے اجلاس میں منظور شدہ اخراجات کا گوشوارہ بابت مالی سال 2023-24اور ضمنی منظور شدہ اخرجات کا گور شوارہ بابت مالی سالی 2022-23کا ایوان کی میز پر رکھا جائے گا اورما لیا تی مسووہ قانون برائے سال 2023کو زیر غور اور پاس کیا جائے گا۔