|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کے کاروبار کو بھرپور تحفظ دیا جائے گا ۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادا روں کو بھی انکے ساتھ نرم رویہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ روزگار کے مواقعوں کی کمی کے باعث لوگ چھوٹے پیمانے پر کم لاگت کا کاروبار کر کے اپنے خاندانوں کا معاش پیدا کر رہے ہیں ۔

اور محنت مزدور ی اور کاروبار سے بہت سے گھروں کے چولہے روشن ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر رہی ہے تاہم محدود وسائل کے باعث حکومت تمام بیروزگار وں کو روزگار نہیں دی سکتی وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں فیکٹریاں اور نجی شعبہ نہ ہونے کے برابر ہے اگر لوگوں کا یہ کاروبار بھی بند ہوتا ہے۔

تو بہت سے گھرانوں کے چولہے بجھ جائیں گے عوامی سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے وزیراعلء کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعلء نے بہت سے لوگوں کا زریعہ معاش بند ہونے سے بچا لیا۔