|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2023

اورماڑہ(ی:  اورماڑہ میں سمندری طوفان بائپرجائے کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں پاکستان نیوی کی تعاون سے مقامی ماہیگیروں کی بڑی کشتیوں کو پاک نیوی کے بیس میں محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے، ساحل پر تیز ہوائیں اور سمندر میں شدید طغیانی کے باعث آج پھر سمندر بپھر گیا ہے۔

دیمی زِر کنارے پہ سڑکیں، دوکانیں، فش کمپنیاں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈائیریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر محکمہ فشریر اورماڑہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ زیب صادق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر الہی داد بلوچ اور نیوانجمن مائیگیران اورماڑہ کی کاوشوں سے پاکستان نیوی کی تعاون سے مقامی ماہیگیروں کی بڑی کشتیوں کو پاک نیوی کے بیس میں محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

جس پر مقامی ماہیگیروں نے کمانڈر جناح نیول بیس کموڈور حماد احمد قریشی ایس آئی (ایم) کا شکریہ ادا کیا اور اس مشکل گھڑی میں مقامی ماہیگیروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انکی بروقت اقدامات اور کوششوں کو سراہا۔