|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2023

وڈھ: وڈھ نوجوان کے مبینہ اغوا کے خلاف مختلف قبائل کی طرف سے احتجاج قومی شاہراہ 20 گھنٹوں تک بند اغوا کے خلاف وڈھ بازار میں شٹرڈون ہڑتال بھی رہی روڈ کے بندئش سے مسافروں کو شدید پرشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

انتظامیہ کی طرف سے مظاہرین سے مزاکرات کے بعد احتجاج ختم نوجوان کے خاندان کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے نوجوان کے بازیابی کے یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کیا گیا تفصیلات مطابق وڈھ کے رہائشی عبدالوحید مینگل کے خاندان کے مطابق وہ وڈھ بازار سے گھر آرہے تھے کہ بدرنگ کے مقام پر انہیں زبردستی گاڑی میں اغوا کیا گیا نوجوان کے اغوا کے بعد خاندان اور دیگر قبائل کی طرف سے نوجوان کے بازیابی کے لیے احتجاجا قومی شاہراہ بند کیا گیا۔

طویل ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا 20 گھنٹوں کے طویل دورانیے میں مظاہرین اور انتظامیہ آفیسران کے درمیان مزاکرات کے کئی رونڈ ہوئے جو آخر کار کامیاب ہوا۔