|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان بے روزگار سائنس کے گریجویٹ طلباء نے منگل کوکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے کلائمٹ چینج انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کیخلاف نعرہ بازی کی مہرین سائنس کے طالب علم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلائمٹ چینج انوائرمنٹ ڈیپارمنٹ نے ہم مہرین سائنس کے گریجویٹ کیساتھ بہت نا انصافی کی ہے۔

پچھلے دنوں اس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے سروس رول کے مطابق مہرین سائنس کو اپنے ڈیپارٹمنٹ کوروزگاردینے سے انکار کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف امیر بلوچستان سیندک اور ساحلی پٹی کا ملک ہے ہم پوری دنیا کو سونا چاندی دیتے ہیں اور ہم سی پیک کے بھی دعویدار ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم گریجویٹ کو دیئے گئے ڈیپارٹمنٹ میں روزگار کے دروازے ہمارے ا وپر بند کئے گئے ۔

ہم چیف سیکرٹری بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیپارٹمنٹ کے سروس رولز میں رد وبدل کر کے ہمیں روزگار دیا جائے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو مہرین سائنس کے گریجویٹ بہت جلد وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے۔