|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ:  بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے کوآرڈینیٹرز اور دو ترجمانوں کی تقرری کے خلاف آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عامر رانا پر مشتمل بنچ نے وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز اور دو ترجمانوں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے اپنے دلائل مکمل کئے جبکہ حکومت کی جانب سے مزید دستاویزات پیش کرنے کے لئے وقت مانگا گیا جس پر عدالت نے حکومت کو ایک دن کی مہلت دی ۔ بدھ کو سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے مزید دستاویزات پیش کئے گئے۔

جس کے بعد عدالت کے وزیراعلی کے کوآرڈینیٹرز اور دو ترجمانوں کی تقرری کے خلاف آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے خلاف قانون کوآرڈینیٹرز مقرر کئے ہیں 30 کے قریب کوآرڈینیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تقرری وسائل کا ضیاع ہے ۔