|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت بلوچستان کوصوبائی وزراء،مشیروں،پارلیمانی سیکرٹریز وارکان اسمبلی کو گاڑیوں کی ملکیت دینے سے روکنے کا حکم دیدیا۔

گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس جناب جسٹس محمدعامر نوازرانا پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران فریقین کی جانب سے دلائل دئیے گئے۔

جس پر عدالت نے کیس کو 22جون کیلئے فکس کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اسمبلی،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو صوبائی وزرا، مشیروں ارکان اسمبلی کو گاڑیوں کی مالکانہ حقوق پر دینے سے روکتے ہوئے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔