|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ: بی ایس او پجار کے نو منتخب مرکزی چیئر مین بویر صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری کابینہ تعلیمی اداروں میں نو جوانوں کو درپیش مشکلات کے ازالے سے نجات دلانے اور تعلیم کے فروغ کے لے اپنا بھر پور کردار اد اکرے گئی تاکہ انکی بنیادی ضروریات پوری ہوسکیں طلبہ تنظیموں پر پابندی کے خاتمے کو یقینی بنا کر یونین سازی کاحق دلانے کے لئے اداماتے اٹھائے گی۔

یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے منتخب عہدیداروں اور سابق چیئرمین زبیر بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر ابرار برکت،سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کا 24 واں مرکزی قومی کونسل سیشن بیادِ شہدا بلوچستان اور بنام شہید وسیم تابش بلوچ 9سے 11جون تک شال میں منعقد ہواکونسل سیشن میں مختلف زونوں سے کونسلران نے شرکت کی جس میں نئی باڈی کا انتخاب عمل میں لایا گیا تنظیم کے چیئرمین،سینئر وائس چیئرمین سیکرٹری جنرل اور صوبائی صدر بلامقابلہ منتخب ہوئے اور باقی عہدوں بشمول سینٹرل کمیٹی و صوبائی کابینہ الیکشن ہوا ۔

24ویں قومی کونسل سیشن میں نئی قیادت کا انتخاب کیا گیا جسکے مطابق مرکزی چیئرمین بویر صالح بلوچ، سینئر وائس چیئرمین بابل بلوچ، جونیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ، سیکرٹری جنرل ابرار برکت بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ، جونیئر جوائنٹ سیکرٹری نوید تاج بلوچ جبکہ سیکرٹری اطلاعات ادریس بلوچ منتخب ہوئے جس میں اراکین مرکزی کمیٹی یعقوب عامل،ظریف دشتی، آصف نور بلوچ،منظور بلوچ،منصور بلوچ،عارف بلوچ،وحید بلوچ،مظفر بلوچ،باہوٹ چنگیز،شکیل بلوچ،غنی حسرت،آغا حامد شاہ،عامر بلوچ شفیق مہر،طارق بلوچ،وسیم بلوچ،نبیل بلوچ،جاوید بلوچ چاکر بلوچ اور آغا حق نواز شاہ رکن مرکزی کمیٹی منتخب ہوئے اور صوبائی صدر شکیل بلوچ سینئر نائب صدر نجیب ڈی ایم،جونیئر نائب صدر گھنور بلوچ،جنرل سیکرٹری شئے مرید بلوچ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری مشتاق بلوچ،جونیئر جوائنٹ سیکرٹری عثمان بلوچ پریس سیکرٹری آغا سلمان شاہ منتخب ہوئے بویر صالح بلوچ نے کہا کہ ہماری تنظیم اور موجودہ عہدیداروں کی کوشش ہوگی کہ ہم ملک بھر میں طلبا تنظیموں کے ساتھ مثبت روابط قائم کر کے طلبا کو تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور بلوچستان کی تمام جا معات کو مالی اور انتظامی حوالے سے در پیش بحرانوں سے اور طلبا سمیت اساتذہ کو جن دشواریوں کا سامنا کر نا پڑ رھا ہے انہیں دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور طلبا کو ان کا جائز حق دلائیں طلبا تنظیموں پر عائد پابندی ختم کرا کر یونین سازی کا حق دیا جا ئے ۔

تعلیمی اداروں سے فورسز کے انخلا کو یقینی بناتے ہوئے اپنے حقوق کے لئے احتجاج پر بیٹھے ہوئے اساتذہ اور انکی تنظیم کے ساتھ گفت و شنید سے معاملات کے حل کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ لا پتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے اور مظلوم اقوام کے حق حاکمیت کو تسلیم کیا جائے اور معدنی و سمندری وسائل پر قومی وحدتوں کی دسترس تسلیم کی جائے بی ایس او پجار کی نو منتخب قیادت تمام روشن خیال ترقی پسند طلبا تنظیموں کو یکجا اور اتحاد کے ساتھ تعلیمی اداروں کے جملہ مسائل اور پر امن تعلیمی ماحول کو ممکن بنانے میں اپنا کلیدی قردار ادا کرے گی کیونکہ ہماری تنظیم عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے۔