|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ: کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمدکرکے مبینہ طورپر4دہشتگردوں کوہلاک کردیاگیاہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان نے گزشتہ روزبڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد وں کو ہلاک کردیاہے اور ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمدکرلیاہے۔ سی ٹی ڈی نے پاک افغان بارڈر کے قریب گوہری کول کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، ترجمان کے مطابق کاروائی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی، دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا گیا۔

تو سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی گئی، جوابی فائرنگ میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے جدید اسلحہ، دستی بم اور دہشتگردی کے واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمدکیاہے مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔