|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

اورماڑہ:  ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ کی خصوصی ہدایت پر تحصیل دار اورماڑہ نورخان بلوچ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں “بائے پر جوائے” سمندری طوفان کے سلسلے میں آنے والے آفات سے پیش آنے والے واقعات کی صورت میں آرمی اور لیویز فورس کا مشترکہ گشت کیا۔

اور ریلیف کاموں کا جائز لیا ، اور ریلیف کیمپ قائم کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لئے پاکستان ارمی پاکستان نیوی اورلیولز کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ آرمی برگیڈئیر اورماڑہ، تحصیلدار اورماڑہ، لیویز انچارچ اورماڑہ اور دیگر آرمی کے آفیسرز نے تمام صورت حال کا بھی اچھے طریقے سے جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، سول انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں تاکہ دفعہ 144کے نفاذ کو یقینی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی کسی بھی طرح کی ممکنہ صورتحال اور حالات سے نمٹنے کیلئے مقامی ماہی گیروں سے بھی رہنمائی حاصل کی جارہی ہے۔