|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ: مستونگ میں دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو مستونگ کے علا قے سراوان ٹاؤن نزد میجر چوک پر نامعلوم افراد نے تعلیم فاؤنڈیشن گرائمر سکول پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔