|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

تربت:  عوامی تحریک کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا،کہ واپڈا کی جانب کیچ کے عوام کو شدید اذیت میں مبتلاء کیا گیا ہے،عوام سے بھاری بل لیا جارہاہے ۔

مگر بدلے میں ہر آئے دن لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیاجارہاہے،حالیہ دنوں کیچ کے مختلف فیڈرز میں پندرہ پندرہ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ جاری ہے،ملک آباد فیڈر میں صبح پانچ بجے لوڈشیڈنگ شروع کرکے پھر 8بجے آتے ہیں. پھر آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے یا گیارہ بجے تک ملتی ہے. پھر گیارہ بجے سے لیکر شام پانچ بجے لوڈشیدنگ کی جاتی ہے ۔

اور پھر 7بجے سے لیکر 9بجے تک لوڈشیدنگ جاری رہتی ہے. پھر رات بارہ بجے دوبارہ لوڈشیدنگ کی جاتی ہے. عوام ایک ذہنی اذیت میں مبتلاء ہے،کیچ کے عوام کیساتھ یہ ظلم اور نارواسلوک برداشت نہیں کریں گے. یہ صرف ایک فیڈر کا قصہ ہے باقی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری ہے. جس سے نا عوام کو پانی میسر ہے اور نا ہی گھرمیں سکون سے رہ سکتے ہیں،واپڈا نے رویہ نہیں بدلا، تو جلد ایک عوامی مہم چلاکر واپڈا کے خلاف سخت احتجاجی لائحہ عمل دیں گے۔