|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے ترجیحاتی عوامی اسکیمات سے متعلق منعقدہ اجلاس۔

میں تعلیم،صحت، آبپاشی، مواصلات، لیبر، زراعت، توانائی، لائیو سٹاک، پانی،ماہی گیری، سماجی بہبود،کھیل اور سیاحت سمیت عوامی نوعیت کے دیگر ترجیحی منصوبوں کو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنانے اور ان سیکٹرز میں تمام نئے اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں اے سی ایس ترقیات حافظ عبدالباسط وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹرز نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق ایسے ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ مالی سال میں شامل کرنا پر اتفاق کیا گیا۔

جن سے معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو جبکہ نوجوانوں میں تعلیم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے سمیت ٹیچنگ ہسپتالوں میں مسنگ سہولیات کو پورا کرنے اور طبی آلات کی فراہمی، تکنیکی تعلیم کی فراہمی کے لئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام, واٹر سپلائی سکیموں اور پیورفیکیشن پلانٹس کی تنصیب، ویٹرنری ہسپتالوں، زرعی ریسرچ مراکز،ماہی گیری کے منصوبوں، روزگار کے مواقعوں، ڈرگز بحالی مراکز، ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی ریسکیو 1122 کی فعالی سمیت دیگر ترقیاتی نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے عوام دوست فیصلوں اور وژن کے مطابق عوامی نوعیت کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور انکی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے آئندہ مالی سال میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہیں۔

اور جن منصوبوں کی تکمیل سے عوام تک ان منصوبوں کے ثمرات پہنچے گے اور صوبے میں روزگار کے مواقعوں سمیت عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔