|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ 9مئی کو جو کچھ بھی ہوا ہے ۔

اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو پاکستان کے دشمن ہے ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اس وقت ملک بحرانوں سے دوچار ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت اپنا کردار ادا کررہی ہے‘آئندہ آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور حصہ لے گی‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساواران ہاؤس میں مختلف قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

اور ہم پاکستان کی بقاء چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہے اور جو لوگ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سب کو اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار اد اکرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور بلوچستان کی سطح پر بھی پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔