|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کیچی بیگ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیچی بیگ و سریاب کا قومی سیاست میں فکری و نظریاتی طور پر مکمل شامل رہا ہے اور قومی سیاست کی آبیاری سریاب کے عوام نے جہد مسلسل و قربانیوں سے کی۔سیاسی جمہوری عمل میں سریاب کے عوام نے اپنے نمائندے منتخب کرنے کیلیے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

نمائندے تو منتخب ہوئے لیکن نمائندگی نہ ملی۔جسں کی وجہ سے آج بھی سریاب تمام تر سہولیات سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ جون کا ماہ کرپشن و کمیشن زدہ نظام میں عید بن کر آتا ہے جہاں حکمرانوں سے لیکر بیوروکریسی سب پیسے کی لوٹ کھسوٹ میں شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی تنظیم و کارکن انتخابات کی تیاری کریں اور عوام کو موبلائز کریں تاکہ حقیقی نمائندگی کو ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک اب مذید غیر سیاسی عمل اور مصنوعی قیادت کے تجربات سے نہیں چل سکتا۔پوسٹنگ و ٹرانسفر کے غیر جمہوری کو بند کرنا ہوگا۔

عوام کو خود کے نمائندے چننے دیا جائے تاکہ وہ اپنی و سماج کی تعمیر میں کردار ادا کرسکے۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نیاز بلوچ یونس بلوچ علی احمد لانگو سعد بلوچ ریاض زہری ملک منظور شاہوانی رحمت اللہ محمد حسنی حمید لہڑی نصراللہ شاہوانی آغا عمر ضیا اللہ شاہوانی اغا نزیر ملک رضا شاہوانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔